کرینہ کپور نے یہ بات بتائی کہ وہ کھانا پکانے میں اتنی ماہر نہیں ہیں، یہاں تک کہ انہیں انڈا ابالنا بھی نہیں آتا۔
جبکہ ان کے شوہر سیف علی خان اس معاملے میں ان سے بہتر ہیں۔ کرینہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں کھچڑی کا بہت شوق ہے اور وہ ہفتے میں پانچ دن کھچڑی کھانا پسند کرتی ہیں۔
اگر دو یا تین دن تک کھچڑی نہ ملے تو انہیں اس کی شدید طلب محسوس ہوتی ہے۔ کپور خاندان کو ایک ہی ڈش کا شوق ہے، اور کرینہ نے "پایا سوپ" کو اپنی فیملی کی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔