یوٹیوب نے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے شارٹس ویڈیوز ایڈیٹر میں کچھ زبردست اپ ڈیٹس کی ہیں، جن میں صارفین کے لیے نئے اور بہتر ایڈٹنگ فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
اب ایڈیٹر میں گانے کی خودکار syncing، باریک ایڈجسٹمنٹس، اور فوٹیج کو ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی فوٹو گیلری یا اے آئی امیج جنریٹر کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
یہ تمام تبدیلیاں یوٹیوب کے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔