اداکارہ شالینی پانڈے نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ساؤتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران، ایک ڈائریکٹر بغیر اجازت ان کی وین میں داخل ہو گیا جب وہ کپڑے تبدیل کر رہی تھیں۔
شالینی نے کہا کہ اس وقت وہ نئی تھیں اور لوگوں کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے کسی کو برا محسوس نہ کرانے کی کوشش کر رہی تھیں، لیکن اس واقعے پر ان کا ردعمل فطری تھا اور انہوں نے چیخ ماری۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کا یہ رویہ دراصل اپنی حفاظت کے لیے تھا، حالانکہ اس کے بعد لوگ انہیں غصے والی سمجھنے لگے تھے۔ شالینی نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ ایسے حالات کو بہتر طریقے سے سنبھالنا جانتی ہیں۔