37

گوگل میپس میں نیا فیچر، صارفین کے لیے مزید سہولت

گوگل میپس نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے اپنے تفریحی سفر کی منصوبہ بندی کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔

یہ فیچر اسکرین شاٹس میں موجود مقامات کی شناخت کرتا ہے اور انہیں ایک شیئر کرنے کے قابل لسٹ میں محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

گوگل کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی کی مدد سے یہ فیچر مقامات کی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر پہلے مرحلے میں امریکہ میں آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔