11

سونف کا پانی پینے کے جادوئی اثرات سے فائدہ اٹھائیں

سونف ایک سستی اور آسانی سے ملنے والی قدرتی جڑی بوٹی ہے، جو نہ صرف کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ صحت کے بے شمار فوائد بھی فراہم کرتی ہے۔

نہار منہ سونف کا پانی پینے کے فوائد: سونف کا پانی صحت کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے:

نظام ہاضمہ کی درستگی: یہ پانی بدہضمی، گیس اور قبض جیسے مسائل کو دور کرنے میں بہت مؤثر ہے۔

تیزابیت میں کمی: سونف کا پانی سینے کی جلن کو کم کرتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

منہ کی بدبو سے نجات: آنتوں اور ہاضمے کی صحت کو بہتر بنا کر یہ پانی منہ کی بدبو کو ختم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی: وٹامن سی اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور یہ پانی جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

سونف کا پانی بنانے کا طریقہ: حسب ضرورت سونف کو گرم پانی میں ڈال کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر اسے چھان کر پی لیں۔