پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار مناہل ملک ایک بار پھر ویڈیو لیک اسکینڈل کا شکار ہوگئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی ایک اور مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس نے صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
مناہل ملک نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام ویڈیوز جعلی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر FIA سے رجوع کر چکی ہیں اور امید ہے کہ اصل مجرم جلد پکڑے جائیں گے۔
اپنے ایک جذباتی بیان میں مناہل ملک نے کہا کہ وہ اب کسی کی باتوں سے متاثر نہیں ہوتیں اور اللہ کے گھر جا کر سب کو معاف کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک کسی تنازع میں پھنسی ہوں، اس سے قبل بھی ان کی مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر چکی ہیں۔ تاہم اس بار ان کا ردعمل پہلے سے زیادہ مضبوط اور خود اعتماد نظر آ رہا ہے۔