یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید کا سخت جواب دے دیا۔
ڈکی بھائی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہیں ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کون لوگ ہیں، اور انہیں کون دیکھتا ہے، میں نہیں جانتی۔"
اس پر ڈکی بھائی نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا، "یہ کون ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتا، چہرہ پہچانتا ہوں، لیکن نام معلوم نہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹیلی ویژن کا دور نہیں، بلکہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، اور جو لوگ 20 سال سے ٹی وی پر کام کر رہے تھے، وہ بھی اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا رخ کر رہے ہیں۔
ڈکی بھائی نے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب احساس کمتری کا شکار ہیں، میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ اداکار کچھ نہیں کرتے، وہ صرف ہدایتکار کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ اداکاروں کو یوٹیوبرز کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ آج کا ناظر روایتی ٹی وی سے آگے نکل کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف بڑھ چکا ہے۔