فیصل آباد کے قریب موٹروے پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ساندل بار میں دو روز قبل پیش آیا، اور اس کے خلاف تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر انہیں چنن کے قریب روکا، پھر انہوں نے اسے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے بعد وہ موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے خاتون کا میڈیکل معائنہ کر لیا ہے اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک بھی کیا ہے، جبکہ اس معاملے میں چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی شناخت بھی کی ہے، جس کا نام علی شیر ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ دو ڈاکوؤں کے فون کرنے پر علی شیر ان کے ساتھ آیا تھا، اور وہ بھی ان میں شامل تھا جو اجتماعی زیادتی کے مرتکب ہوئے۔