113

چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی‘ احسن اقبال

اسلام آباد۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف نے نگران حکومت کے ناموں پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ یہ بات وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔ وزیر داخلہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ حزب اختلاف ان شخصیات کے ناموں پراتفاق کرے گی جو مضبوط اور جمہوری ساکھ کی حامل ہوں گی اور وہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں گی۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ای سی ایل میں لوگوں کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے لیے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی، عدم شفافیت یا التوا کا شکار ہو۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی، پارٹی امور پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوا دیے ہیں، یہ افراد اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے، ای سی ایل میں شامل ان 600 افراد سے متعلق فیصلہ کابینہ کریگی۔احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التوا کا شکارہوں۔