10

گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کریں، اہم ہدایت جاری

اگر آپ گوگل کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کر لیں، کیونکہ حالیہ اپ ڈیٹ میں ایک بڑی سکیورٹی خامی کو ٹھیک کیا گیا ہے۔ تقریباً 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، اور یہ خامی صارفین کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

آن لائن سکیورٹی ماہرین نے بتایا ہے کہ ہیکرز ای میلز کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، اور جب آپ کلک کرتے ہیں تو یہ بگ آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔

اس خامی سے بچنے کے لیے براؤزر کا اپ ڈیٹ کرنا بہت ضروری ہے، جو عام طور پر خود بخود ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کا براؤزر اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو "اباؤٹ کروم" میں جا کر خود چیک کریں اور پھر ری لانچ کے بعد اسے اپ ڈیٹ کر لیں۔