13

دبئی میں لاپتہ 20 سالہ اونلی فینز ماڈل زخمی حالت میں برآمد

دبئی میں دس دن سے لاپتہ 20 سالہ یوکرینی ماڈل، ماریہ، شدید زخمی حالت میں ایک سڑک کے کنارے پائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ 9 مارچ کو دبئی کے ایک ہوٹل میں نجی پارٹی کے لیے مدعو تھی، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔ اس کے اہلخانہ اس وقت پریشان ہوئے جب وہ 11 مارچ کو دبئی سے تھائی لینڈ جانے والی اپنی پرواز میں موجود نہیں تھی۔

بالآخر، 19 مارچ کو ماڈل کو زخمی حالت میں دبئی کی ایک سڑک کے قریب پایا گیا، جہاں نامعلوم افراد نے اسے چھوڑ دیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، ماڈل کی ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں متعدد مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہیں، اور اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

دبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ یوکرینی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔