10

کیا آپ جانتے ہیں کرینہ کپور کس پر فدا تھیں؟

کرینہ کپور، جنہیں بالی وڈ کی بیبو کے نام سے جانا جاتا ہے، کے افیئرز ہمیشہ بھارتی میڈیا اور ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ شاہد کپور کے ساتھ ان کا رشتہ اور سیف علی خان سے ان کی شادی سب کے سامنے ہیں۔ لیکن ایک وقت تھا جب کرینہ کپور بھارت کے ایک معروف سیاستدان کی طرف مائل تھیں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، کرینہ نے سیمی گریوال کے ایک شو میں یہ بات تسلیم کی کہ وہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے ملنا چاہتی ہیں۔ کرینہ نے کہا کہ دونوں بااثر خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے ان کے درمیان گفتگو دلچسپ ہو سکتی ہے۔

شو کے دوران جب کرینہ سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی کی تصویریں دیکھ کر انہیں یہ خیال آتا تھا کہ ان سے ملنا کتنا دلچسپ ہوگا۔