8

چاند پر ریڈیو ٹیلی اسکوپ بنانے کا چینی منصوبہ


چین نے چاند کے ایک ایسے حصے میں جدید ریڈیو ٹیلی اسکوپ بنانے کا ارادہ کیا ہے جو زمین سے نظر نہیں آتا۔

یہ منصوبہ 2030 کی دہائی میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس ریڈیو ٹیلی اسکوپ میں 7200 وائر انٹینے ہوں گی، جو 30 کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوں گی۔ اس کا مقصد بلیک ہولز، کہکشاؤں، اور دیگر فلکیاتی رازوں کے ریڈیو سگنلز کو سمجھنا ہے۔

چین اس منصوبے کو چینگ ای 7 اور چینگ ای 8 مشنز کے ذریعے شروع کرے گا، جو بالترتیب 2026 اور 2028 میں روانہ ہوں گے۔ یہ

ٹیلی اسکوپ چاند کی سطح پر مختلف مراحل میں تعمیر کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تین سال کے اندر 16 انٹینے نصب کی جائیں گی، اور دوسرے مرحلے میں انسانی خلا بازوں کے ذریعے مزید تنصیب کی جائے گی۔

یہ منصوبہ نہ صرف نئے سیارے دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ کائنات کی ابتدا کے بارے میں مزید جاننے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔