بالوں کی حفاظت اور گنج پن سے بچاؤ کے لیے کئی قدرتی طریقے موجود ہیں، جو سر کی صحت کو بہتر بنا کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
بالوں کو گرنے سے روکنے کے آسان طریقے:
-
سر کی مالش: خون کی روانی بڑھا کر بالوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔
-
ایلو ویرا کا استعمال: خشکی ختم کرکے بالوں کی صحت بہتر بناتا ہے۔
-
ناریل کا تیل: بالوں کو اندرونی سطح سے محفوظ کرتا ہے اور انہیں ٹوٹنے سے روکتا ہے۔
-
مچھلی کے تیل کے فوائد: اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بالوں کو گھنا اور صحت مند بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
-
جنسنگ سپلیمنٹس: بالوں کی جڑوں کو متحرک کر کے نشوونما میں بہتری لاتے ہیں۔
-
پیاز کا عرق: اس کے استعمال سے بالوں کی افزائش میں تیزی آتی ہے اور گنج پن کم ہوسکتا ہے۔
-
روزمیری آئل: تحقیق کے مطابق یہ بالوں کو گھنا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
-
لیموں کا عرق: سر کی صحت بہتر کرکے بالوں کی قدرتی نشوونما کو بڑھاتا ہے۔
نوٹ: بالوں کے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی گھریلو علاج کو آزمانے سے پہلے ماہر معالج سے مشورہ ضرور کریں۔