ٹیکنالوجی کے میدان میں اسمارٹ فونز کی مقبولیت کی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے، جس میں سام سنگ گلیکسی اے 56 مسلسل ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔ اس ہفتے کئی نئے ماڈلز نے فہرست میں جگہ بنا لی ہے، جن میں انفنکس، شیاؤمی اور ریئل می کے فون شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق، پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو+ موجود ہے۔ تیسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا اور ہواوے پورا ایکس، چوتھے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا، اور پانچویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے براجمان ہے۔
چھٹے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا، ساتویں پر سام سنگ گلیکسی اے 36، آٹھویں پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو، نویں پر سام سنگ گلیکسی اے 55، اور دسویں نمبر پر ریئل می پی الٹرا جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
یہ فہرست صارفین کے رجحانات اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سب سے زیادہ مقبول فونز کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔