11

انسٹاگرام میں اے آئی ٹیکنالوجی کی شاندار پیشکش


میٹا نے حالیہ مہینوں میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک دلچسپ فیچر ’’رائٹ ود میٹا اے آئی‘‘ کی آزمائش کی جا رہی ہے، جو صارفین کو کمنٹس لکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر منتخب صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو کسی پوسٹ پر پینسل آئیکون پر کلک کر کے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ سے تجاویز حاصل کر سکتے ہیں۔

میٹا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو کمنٹس، فیڈ، گروپس اور سرچ جیسے مختلف شعبوں میں استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لیکن اس فیچر کی عام دستیابی کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں دی گئی۔