پاکستانی اداکار دانش تیمور کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران 4 شادیوں سے متعلق بیان دینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی۔
پروگرام میں، جہاں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود تھیں، دانش تیمور نے کہا تھا کہ "اللہ نے مجھے 4 شادیوں کی اجازت دی ہے، میں فی الحال ایسا نہیں کر رہا"۔ اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ الفاظ ان کی بیوی کے لیے توہین آمیز ہیں۔
اداکار نے انسٹاگرام پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ عائزہ خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کو تکلیف نہیں دینا چاہتے اور اگر کسی کو ان کی بات سے دکھ ہوا ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔