خوبرو اداکارہ نیلم منیر آج اپنی 33 ویں سالگرہ منانے جا رہی ہیں۔ اس سال انہوں نے دبئی کے رہائشی محمد راشد کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔
نیلم منیر کے شوہر محمد راشد نے انسٹاگرام پر اپنی بیوی کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے نیلم کو اپنی دنیا قرار دیا اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
محمد راشد نے نیلم کے مستقبل کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جسے اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر دوبارہ شیئر کیا۔