22

چہرے کی اضافی چربی اور ڈبل چن سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟ جانئے مؤثر طریقے

چہرے کی اضافی چربی اور ڈبل چن سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟ جانئے مؤثر حل

بڑھی ہوئی ٹھوڑی یا ڈبل چن وزن میں اضافے، جینیاتی وجوہات یا عمر کے بڑھنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جو چہرے کی کشش کو کم کر دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گردن اور جبڑے کی مخصوص ورزشیں، صحت مند غذا، اور متوازن طرزِ زندگی اس مسئلے سے نجات میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

مرغی، مچھلی، سبزیاں، گری دار میوے، اور زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال جبکہ چینی اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز چہرے کی چربی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یاد رکھیں، ڈبل چن سے نجات کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے اور چند مہینوں میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔