63

2025 میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں سام سنگ کی برتری برقرار

سال 2025 میں، اسمارٹ فون مارکیٹ میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کے بعد، اب سام سنگ گلیکسی اے 56 سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اور ٹرینڈنگ اسمارٹ فون بن چکا ہے۔

حال ہی میں جاری کردہ فہرست کے مطابق، سب سے زیادہ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز یہ ہیں:

 نمبر 1: سام سنگ گلیکسی اے 56  
 نمبر 2: شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا  
 نمبر 3: شیاؤمی 15 الٹرا  
 نمبر 4: شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 ایس  
 نمبر 5: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا  
 نمبر 6: سام سنگ گلیکسی اے 36  
 نمبر 7: سام سنگ گلیکسی اے 55  
 نمبر 8: نتھنگ فون (3 اے)  
 نمبر 9: شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو  
 نمبر 10: شیاؤمی 15  

یہ فہرست یہ ظاہر کرتی ہے کہ سام سنگ اور شیاؤمی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ نتھنگ فون (3 اے) بھی ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔