دنیا بھر میں اربوں افراد یوٹیوب کو استعمال کرتے ہیں، اور یہ پلیٹ فارم تخلیقی افراد کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھا کر آمدنی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہو کر اشتہارات، ممبرشپ اور سپر چیٹ کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
اس کے لیے 1000 سبسکرائبرز اور ایک سال میں 4000 گھنٹوں کا واچ ٹائم ضروری ہے۔ یوٹیوب چینل کے مونیٹائزیشن کے لیے ایڈسنس اکاؤنٹ لنک کرنا بھی لازمی ہے۔