69

توند کم کریں بغیر ورزش کے، جانیں آسان طریقے؟

کیا آپ اپنی توند سے پریشان ہیں مگر ورزش کا شوق نہیں؟ اب آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں! چند کارآمد ٹوٹکے اپنائیں اور بغیر ورزش کے اپنی توند سے نجات پائیں۔

چینی کا کم استعمال

چینی وزن میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ اگر آپ شوگر کا استعمال محدود کر دیں تو وزن میں واضح کمی آئے گی۔ میٹھے کی طلب ہونے پر پھلوں کا انتخاب بہترین ہے۔

پروٹین اور فائبر والی غذا

پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں نہ صرف پیٹ بھرنے کا احساس دیتی ہیں بلکہ ہاضمے کو بھی درست رکھتی ہیں، جس سے توند کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز چائے کا استعمال

سبز چائے وزن کم کرنے میں بے حد مفید ہے۔ اس میں لیموں یا سیب کا سرکہ شامل کر کے اس کے فوائد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نیند پوری کریں اور پانی زیادہ پیئیں

وقت پر مکمل نیند لینے اور زیادہ پانی پینے سے جسم میں کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے، جس سے جسمانی چربی کا جمع ہونا کم ہو جاتا ہے۔