نیا چیٹ بوٹ "جیمنائی" جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس ہے، جلد ہی اینڈرائیڈ فونز پر گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لے لے گا، جیسا کہ کمپنی نے باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
گوگل کے مطابق، آنے والے چند مہینوں میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور جیمنائی کو متعارف کرایا جائے گا۔
جیمنائی کو اپ گریڈ کرتے ہوئے نہ صرف اسمارٹ فونز بلکہ دیگر منسلک ڈیوائسز جیسے ٹیبلیٹس اور ہیڈ فونز پر بھی فعال کیا جائے گا۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اسسٹنٹ کو ختم کرنے سے پہلے جیمنائی کی فعالیت کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بات یاد رہے کہ پکسل 9 میں جیمنائی کو بطور ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ متعارف کرایا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ قدم پہلے ہی متوقع تھا۔