81

گرمیوں میں تربوز کے حیرت انگیز فوائد

تربوز نہ صرف گرمیوں کی گرمی میں تازگی بخشتا ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔ یہ سرخ رنگ کا پھل مختلف بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ جسم کو بہترین غذائیت فراہم کرتا ہے۔

 جلد کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھے:
تربوز میں موجود "لائیکوپین" اینٹی آکسائیڈنٹ جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاتا ہے۔

 دل کی صحت میں بہتری:
تربوز میں "Citrulline" نامی جزو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے اور "لائیکوپین" دل کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔

 آنکھوں کے لیے بہترین:
تربوز کا ایک ٹکڑا روزانہ کی ضرورت کا 9 سے 11 فیصد وٹامن اے فراہم کرتا ہے، جو بینائی کے لیے بہت مفید ہے۔

 پانی کی کمی کا بہترین علاج:
تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے اور جسمانی تھکاوٹ سے بچاتا ہے۔

 ورزش کے بعد فوری توانائی:
تربوز میں موجود پانی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی سرگرمیوں کے بعد توانائی بحال کرتے ہیں اور پٹھوں کی اکڑن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار:
تربوز میں فائبر اور کم کیلوریز کی موجودگی وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔

 تربوز کے بیجوں کے فوائد:
تربوز کے بیج بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم کو پروٹین فراہم کرتے ہیں۔

 نوٹ: یہ معلومات آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں، لیکن کسی بھی نئی غذا کو شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا نہ بھولیں!