52

دماغی صحت کیلئے لکڑی کی اسٹک چبانے کا فائدہ مند ہونا ثابت

جنوبی کوریا کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ لکڑی کی اسٹک چبانا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، لکڑی کی اسٹک چبانے سے دماغ میں گلوٹاتھیون کی سطح بڑھتی ہے، جو آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ مطالعے کے دوران، 52 یونیورسٹی طلبا کو چیونگم یا لکڑی کی اسٹک دی گئی۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ لکڑی کی اسٹک چبانے سے دماغی اینٹی آکسیڈنٹس میں نمایاں اضافہ ہوا۔