شاہ رخ خان نے آئی آئی ایف اے 2025 میں اپنی فیشن کی مہارت دکھاتے ہوئے ایک خوبصورت ہیرے کا ہار پہنا، جو سب کی توجہ کا محور رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اس ہار کی قیمت 50 سے 75 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بتائی گئی ہے، جو بھارت کے مہنگے شہر نوائیڈا میں دو اپارٹمنٹس کے برابر ہو سکتی ہے۔ یہ 'لیسٹا' کمپنی کا تیار کردہ ہار ہے، جس میں سفید سونے اور ہیرے کا امتزاج کیا گیا ہے۔
