43

اروشی روٹیلا نے 12 کروڑ کی رولز رائس خرید کر ریکارڈ قائم کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اروشی روٹیلا نے مہنگی ترین رولز رائس کلینن خرید کر سبھی بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے (41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

اروشی روٹیلا رولز رائس کلینن خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ لگژری گاڑی صرف مرد سلیبریٹیز جیسے مکیش امبانی، شاہ رخ خان، الو ارجن اور اجے دیوگن کے پاس تھی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی گاڑی کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں گاڑی سے اترتے اور دوبارہ بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں نے ان کی اس نئی کامیابی پر محبت اور مبارکباد کے پیغامات دیے ہیں۔