پاکستانی پوڈکاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ پوڈکاسٹر کے مطابق انہوں نے اب تک سینکڑوں انٹرویوز کیے ہیں لیکن کبھی کسی فنکار کو ادائیگی نہیں کی۔
پوڈکاسٹر نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں تمام فنکار برابر ہیں اور کوئی بھی چھوٹا یا بڑا نہیں ہے۔ انہوں نے ہانیہ عامر کے معاوضے کے مطالبے پر حیرت کا اظہار کیا۔
ہانیہ عامر اپنی شاندار اداکاری اور ماڈلنگ کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں، تاہم ان کے انٹرویوز کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔