بارسلونا، اسپین میں 3 سے 6 مارچ تک ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس کے بعد گزشتہ ہفتے کے سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
سال 2025 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے مسلسل ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا، تاہم اب یہ اعزاز سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کے حصے میں آ گیا ہے۔
تازہ ترین فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے نمبر پر موجود ہے، جب کہ شیاؤمی 15 الٹرا نے دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 36 تیسرے، نتھنگ فون (3 اے) پرو چوتھے، شیاؤمی 15 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 ای میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔
اسی طرح سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور انفنِکس نوٹ 50 پرو 4 جی دسویں نمبر پر براجمان ہے۔