کیا آپ نے سنا ہے کہ "روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر کو دور بھگائیں"؟ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی حد تک سچ ہے!
سیب کھانے کے حیرت انگیز فوائد:
وزن کم کرنے میں مددگار: فائبر اور پانی کی زیادہ مقدار بھوک کم کرتی ہے، جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
دل کی بیماریوں سے بچاؤ: سیب میں موجود فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
ذیابیطس کا خطرہ کم کرے: تحقیق کے مطابق سیب کھانے والوں میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا امکان 18 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
معدے کی بہتری: سیب میں موجود فائبر معدے کے صحت مند بیکٹریا کو فروغ دیتا ہے، جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
کینسر سے ممکنہ تحفظ: اینٹی آکسائیڈنٹس کی موجودگی کینسر کی بعض اقسام جیسے بریسٹ، پھیپھڑوں اور غذائی نالی کے کینسر سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔
دمہ اور الزائمر سے تحفظ: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سیب میں پائے جانے والے غذائی اجزا دمہ کی شدت کو کم کرنے اور دماغی بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ہو سکتے ہیں۔
اگرچہ سیب ایک بہترین صحت مند غذا ہے، لیکن کسی بھی بیماری سے بچاؤ کے لیے متوازن خوراک اور معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے۔