435

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پشاورکیمپس میں امتحانات کاآغاز

پشاور۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، ریجنل کیمپس پشاور کے ایک اعلامیہ کے مطابق Matric ، Intermediate ، B.Ed (Old Scheme) ، CT ، PTC ، ATTC اور Open Tech کے امتحانات برائے خزاں 2017 سمسٹر مورخہ 9 اپریل 2018 سے شروع ہورہے ہیں۔

یونیورسٹی نے تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس اُن کے دئیے گئے ایڈریس پر بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے ہیں۔ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں ریجنل کیمپس حیات آباد میں Student Support Section سے رابطہ کریں۔