ایک نئی تحقیق کے مطابق دائمی ذہنی تناؤ نوجوان خواتین میں فالج کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
محققین نے جرنل نیورولوجی میڈریٹ میں شائع کی گئی تحقیق میں بتایا کہ خواتین میں فالج کا خطرہ 78 فیصد تک بڑھتا ہے، جبکہ مردوں میں یہ اثرات نہیں دیکھے گئے۔
فن لینڈ کے ہیلسنکی یونیورسٹی اسپتال کے سینئر محقق ڈاکٹر نکولس مارٹینیز نے کہا کہ اس بات کا پتا لگانے کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے کہ کیوں خواتین میں فالج کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین میں فالج کا خطرہ زیادہ تناؤ کے بجائے معتدل تناؤ میں کیوں زیادہ ہوتا ہے، اس پر بھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر نکولس نے کہا کہ تناؤ کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنا ہمیں ان فالجوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے میں مدد دے سکتا ہے۔