گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک منفرد اے آئی اونلی ٹول کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے روایتی سرچ کے طریقے کو بدلنے کی کوشش ہے۔
یہ نیا فیچر گوگل کے جدید جیمنائی 2.0 ماڈل پر کام کرتا ہے اور کسی سوال کے جواب میں ویب سائٹس کے لنکس دکھانے کے بجائے براہ راست تفصیلی جواب فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ نیا ٹول گوگل سرچ انڈیکس سے ضروری معلومات نکال کر سادہ زبان میں زبانی انداز میں پیش کرتا ہے، جس سے صارفین کو تلاش کا نیا اور آسان تجربہ ملے گا۔