گوگل نے اپنی سرچ سروس کو جدید بنانے کے لیے نیا اے آئی موڈ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد روایتی سرچ کے بجائے صارفین کو براہِ راست زیادہ گہرائی والی معلومات فراہم کرنا ہے۔
یہ نیا فیچر خاص طور پر ان سوالات کے لیے مفید ہوگا جن میں تفصیل، موازنہ یا کئی نکات پر مشتمل جوابات درکار ہوتے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ سہولت گوگل ون اے آئی پریمیئم صارفین کو دی جائے گی، جہاں گوگل کا جدید جیمنائی 2.0 ماڈل استعمال کیا گیا ہے تاکہ پیچیدہ سوالات کے جوابات فوری فراہم کیے جا سکیں۔
گوگل کے مطابق اس فیچر سے صارفین کو بار بار سرچ کرنے کی زحمت نہیں ہوگی اور وہ ایک ہی بار میں مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔
اے آئی موڈ کے ذریعے صارفین کو ویب مواد اور گوگل کے ڈیٹا بیس سے براہِ راست معلومات لینے کا موقع بھی ملے گا، جس سے گوگل سرچ کا پورا تجربہ پہلے سے بہت زیادہ بہتر اور آسان ہو جائے گا۔