16

بزرگ افراد میں نیند کے مسائل کے اسباب

اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ نیند کے مسائل کا شکار ہیں اور رات بھر بے آرام رہتے ہیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ نیند میں تبدیلی آنا ایک عام بات ہے۔

نیو یارک کے نیند کے ماہر نفسیات شیلبی ہیرس نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ، نیند کے اسٹرکچر اور ہارمونل تبدیلیاں عمر کے ساتھ نیند کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 60 یا 70 کی دہائی میں پہنچتے ہی نیند کی گہرائی میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے نیند ہلکی ہو جاتی ہے اور بے خوابی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 70 فیصد افراد نیند کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں، جن میں ہارمونل تبدیلیاں خاص طور پر خواتین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ نیند کی گہرائی میں کمی کی ایک ارتقائی وجہ بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کو اتنی گہری نیند کی ضرورت نہیں رہتی جتنی بچوں یا نوجوانوں کو ہوتی ہے۔