8

سولر پاورڈ کانسیپٹ فون تیار

اسمارٹ فونز کا استعمال تو عام ہو چکا ہے، مگر بیٹری کا جلد ختم ہونا اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ زیادہ تر صارفین کو روزانہ فون چارج کرنا پڑتا ہے، مگر اب ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف ہوئی ہے جو اس جھنجھٹ کو ختم کر سکتی ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ایک چینی کمپنی نے سولر پاور سے چلنے والا اسمارٹ فون پیش کیا ہے، جس میں بیک پر سولر پینل لگا ہوا ہے جو سورج کی روشنی میں چلتے پھرتے فون کو چارج کرتا ہے۔

یہ ماڈل ابھی صرف کانسیپٹ ہے، مگر کمپنی نے اسے سولر انرجی ریورسنگ ٹیکنالوجی کا نام دیا ہے، جس میں کم لاگت والے perovskite سولر سیلز استعمال کیے گئے ہیں۔

فون کے ساتھ ایک خاص سولر پاور کیس بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو دن میں سورج سے چارج ہوکر رات کو فون چارج کرنے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے، اور بجلی نہ ہونے پر بھی کام آ سکتا ہے۔