13

آئی ٹیچ: وہ جدید لینس جو آپ کی آنکھوں کو اسمارٹ اسکرین میں بدل دیں گے

کیا آپ کی آنکھیں کمپیوٹر بننے کے لیے تیار ہیں؟ حیرت انگیز اسمارٹ لینسز پیش

سوچیں اگر آپ کی آنکھیں صرف دیکھنے کے بجائے بیماریوں کی تشخیص، بلڈ شوگر مانیٹرنگ اور آنسوؤں سے صحت کے راز کھولنے کا ذریعہ بن جائیں؟

یہ کوئی سائنس فکشن فلم کا سین نہیں بلکہ حقیقت بنتی جدید ٹیکنالوجی ہے، جسے بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

XPANCEO کمپنی نے ایسے تین جدید ترین اسمارٹ لینسز کا پروٹوٹائپ متعارف کرایا ہے، جو آنکھوں کو جیتا جاگتا کمپیوٹر بنا دینے کے خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔

پہلا لینس وائرلیس چارجنگ کے ساتھ کام کرتا ہے، یعنی آپ کا کانٹیکٹ لینس کیس ہی اسے چارج کردے گا — لینس اتارنے کی جھنجھٹ ختم!

دوسرا لینس آنسوؤں میں چھپے صحت کے راز کھولنے کا ماہر ہے، جو بلڈ شوگر، وٹامنز اور ہارمونز تک کو پڑھ کر فوری الرٹ دے سکتا ہے۔

تیسرا لینس خاص طور پر موتیے جیسے امراض کی نگرانی اور تشخیص کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔

یہ اسمارٹ لینسز نہ صرف مستقبل کی ٹیکنالوجی کا کمال ہیں بلکہ انسانی صحت کو محفوظ رکھنے کا نیا اور آسان راستہ بھی۔