20

یویو ہنی سنگھ کا بڑا انکشاف: شراب سے توبہ، اب صرف پانی پر گزارا

ہنی سنگھ کا کھلا اعتراف — اب شراب نہیں صرف پانی پیتا ہوں!

لکھنؤ کے کنسرٹ میں ہنی سنگھ نے اپنی لائف کے اپس اینڈ ڈاؤنز پر کھل کر بات کی۔ بتایا کہ کچھ سال پہلے بری طرح بیمار ہوا تھا، کام بھی ڈسٹرب ہوا اور زندگی کا نیا سبق ملا۔

ہنی سنگھ نے کہا، "دوستوں، عیاشی بھی خوب کی اور شراب بھی، لیکن اب بس! آج کل صرف پانی پیتا ہوں، آپ سب بھی چھوڑ دو۔"

ساتھ ہی یوٹیوبرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا، "آج کل جو یوٹیوب پر بیٹھ کے میرے بارے میں بولتے ہیں، انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس گیم میں اس وقت سے ہیں جب یوٹیوب وجود میں بھی نہیں آیا تھا، یہ بال ایسے ہی سفید نہیں ہوئے۔"