16

وسیم بادامی کی عامر لیاقت حسین اور عمر شریف کی قبروں پر حاضری

کراچی: رمضان المبارک کے آغاز پر معروف اینکر وسیم بادامی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور عمر شریف کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

 وسیم بادامی نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت رمضان نشریات کے بانی تھے، جنہوں نے اس مقدس مہینے میں لاکھوں ناظرین کو نہ صرف معلوماتی اور دینی نشریات فراہم کیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا درس بھی دیا۔

 انہوں نے کامیڈین عمر شریف کی قبر پر بھی دعا کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے"۔

 وسیم بادامی نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے پیاروں کو یاد رکھیں اور رمضان المبارک میں ان کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔