17

میرا کارڈ ملازموں کے پاس ہوتا ہے، وہ جیسے چاہیں خرچ کرتے ہیں: یشما گل

اداکارہ یشما گل نے انٹرویو میں ہانیہ عامر کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی پر لاکھوں کا خرچ آیا، لیکن پارٹی کا بجٹ بتانے سے انکار کردیا۔

یشما گل نے کہا کہ سب سے زیادہ پیسہ دوستوں اور گھر کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا کارڈ ملازموں کے پاس ہوتا ہے، جو اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں اور یشما کو خرچ کا حساب تک معلوم نہیں ہوتا۔