سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ کو بھارت میں بھی کافی پذہرائی مل رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی جوڑی جلد ہی ایک فلم میں دکھائی دے گی۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
وہ دلجیت کے ساتھ ان کی کیمسٹری دیکھنے کے منتظر ہیں۔ تاہم، اس فلم کا نام اور شوٹنگ کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ہانیہ یا دلجیت نے اس فلم کی تصدیق یا تردید کی ہے۔