لالی وڈ انڈسٹری کا بڑا نام شہنشاہ جذبات لینجنڈ اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
لیجنڈ اداکار محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارتی شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔
محمد علی کا فلمی سفر 1962 میں ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے شروع ہوا اور پھر ان کے فن کا چراغ برسوں روشن رہا۔
محمد علی اور اداکارہ زیبا کی شادی 29 ستمبر 1966 کو ہوئی جو حقیقی زندگی میں بھی انتہائی کامیاب اور خوشحال جوڑی رہی۔
اپنی 27 سالہ فنی زندگی میں محمد علی نے 300 کے قریب فلموں میں کام کیا اور ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔
باوقار شخصیت اور جاندار آواز، تلفظ کی ادائیگی اور زبان پر گرفت، محمد علی کا ہی خاصہ تھی۔
آگ کا دریا، انسان اور آدمی، شمع، آئینہ اور صورت، کنیز، جانے انجانے ، بھروسہ اور صاعقہ جیسی فلموں کی طرح محمد علی جیسے فنکار بھی روز روز پیدا نہیں ہوتے۔
محمد علی کو 10 نگار ایوارڈز، پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں گھن گرج آواز رکھنے والے لیجنڈ محمد علی 19 مارچ 2006 کو خالق حقیقی سے جاملے۔