شوبز کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اورخوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا جو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں مومل شیخ، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو دلچسپ انداز میں "میرے یار کی شادی"پر تبصرہ کرتے دکھایا گیا ہے،اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے "آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ۔"
View this post on Instagram
ویڈیو کے آخر میں مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہورہی ہے جس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں اور گوہر رشید ان کو گلے لگا لیتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے کبریٰ خان اورمرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں،تاہم اب شوبز کی اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔