104

عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم بھی دیا ، درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے باوجود  دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔

وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے، متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے لیے 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔