6

گردے میں پتھری کے مریضوں کیلئے اچھی خبر ,جدید علاج متعارف

گردے میں پتھری کے مریضوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے ،جناح ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید علاج متعارف کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بغیر کٹ لگائے پتھری کی لیزر ٹریٹمنٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی،جناح ہسپتال ریٹروگریڈ انٹرا رینل سرجری کی مفت سہولت کی حامل پہلی  علاجگاہ بن گئی ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر چوہدری کی سربراہی میں ڈاکٹر عابد اور ڈاکٹر فہد پر مشتمل ٹیم نے آپریشن کیا،جناح ہسپتال میں ایک ہی گردہ رکھنے والے  نوجوان کا ار آئی آر ایس کے ذریعے آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹر شبیر چوہدری کا کہنا ہے کہ جدید علاج کا سہرا چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ  گوہر اعجاز  کو جاتا ہے،مریضوں کو  مہنگے علاج کی سہولت گوہر اعجاز کی کاوش سے ممکن ہوئی ،جدید سرجری سے گردوں کی پتھری کا بغیر کسی کٹ یا سوراخ علاج کیا جاتا ۔

واضح رہے کہ نجی شعبے میں یہ سہولت لاکھوں روپے کے عوض دستیاب ہے۔