12

یویورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے والے بہترین مشروباترک ایسڈ کو کنٹرول کرنے والے بہترین مشروبات

کیا آپ کو بھی  جوڑوں میں شدید درد ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ آپ کے جسم میں  یورک ایسڈ کی بڑھی ہوئی مقدار بھی ہوسکتی ہے لیکن اس پر  قدرتی طور پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

 یورک ایسڈ کا بننا عام سی بات ہے جو پیشاب کے ذریعے جسم سے نکل جاتا ہے لیکن طرز زندگی کی وجہ سے  یورک ایسڈ جسم سے صحیح طرح  سے خارج نہیں ہوپاتا اور پھر یہ   جوڑوں میں جمع ہوکر تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

پہلے وقتوں میں بڑی عمر کے افراد میں یورک ایسڈ کے بڑھنے کی شکایات سامنے آتی تھیں لیکن اب جوانوں میں بھی یورک ایسڈ بڑھنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ویسے تو اس کا ٹیسٹ اور طبی علاج ضروری ہے لیکن چند مشروبات ایسے بھی ہیں جو آپ کو اس بیماری سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

لیموں پانی

لیموں قدرتی طور پر وٹامن سی کا خزانہ ہے جو  انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، یہی  وٹامن سی یورک ایسڈ کو بھی جسم سے نکالنے میں مدد فراہم کرکے جوڑوں کو تکلیف سے بچاتا ہے۔

صبح سویرے  نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے آپ یورک ایسڈ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ہلدی والا دودھ

دودھ کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن  اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ ہلدی سوزش سے لڑنے کی خاصیت رکھتی ہے۔

ہلدی والا دودھ جسم سے  یورک ایسڈ کو خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

کھیرے کا جوس

قدرت نے کھیرے میں 90 فیصد پانی رکھا ہے، کھیرے کا جوس پینے سے یورک ایسڈ کے  جسم سے اخراج میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کھیرے کی تاثیر  ٹھنڈی ہوتی ہے، کھیرے کا جوس گرمیوں میں جسم کو پانی کی کمی سے بھی بچا سکتا ہے۔

گرین ٹی

گرین ٹی اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہے جس کے استعمال سے ناصرف جلدِ اچھی ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے  یورک ایسڈ کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔