5

سالانہ ایک ارب تنخواہ اور کوئی باس نہیں! پھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

کیا آپ ایسی نوکری کرنا چاہیں گے جس میں سالانہ ایک ارب پاکستانی کمانے کا موقع ملے؟

یقیناً ایسی نوکری سب کرنا چاہیں گے جس میں سالانہ ایک ارب روپے کی پرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن بھی نہیں۔ 

ایسی ہی ایک نوکری مصر میں خالی تو ہے لیکن پھر بھی کوئی اس نوکری کے لیے درخواست جمع کروانے میں دلچسپی نہیں لیتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور سب سے بڑی بندر گاہ اسکندریہ کے لائٹ ہاؤس کا شمار دنیا کے 7 عجائب میں ہوتا ہے جہاں پُرکشش نوکری کی جگہ خالی ہے۔

یہ ملازمت کیا ہے؟

یہ نوکری لائٹ ہاؤس کیپر کی ہے جس کی ذمہ داری لائٹ کھولنا اور بند کرنا ہے، صرف اندھیرے کے اوقات میں ساحل کی جانب آنے اور جانے والے بحری جہازوں کو روشنی کی مدد سے راستہ دکھانا، ان کی نگرانی کرنا اور انہیں خطرناک چٹانوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

سالانہ ایک ارب تنخواہ اور کوئی باس نہیں! پھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

لائٹ ہاؤس اسکندریہ

اس کام کے لیے سالانہ تقریباً 3.6 ملین ڈالرز (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے) کی پیشکش کی جا رہی ہے جو اس ملازمت کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ دینے والی ملازمت بناتی ہے لیکن پھر بھی کوئی اس ملازمت کو قبول نہیں کرتا۔

پرکشش تنخواہ اور تاریخی اہمیت کے حامل مقام کے باوجود خواہشمند امیدواروں کی نمایاں کمی کی سب سے بڑی وجہ تنہائی، سخت موسمی حالات اور فوری مدد کا فقدان ہے۔