14

آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئینی بینچ نے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بینچز کی تشکیل کا معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی جب کہ میٹنگ میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے اور ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔