21

صبح اٹھتے ہی گرم پانی کیوں پینا چاہیے؟ 5 دنگ کردینے والے فائدے جان لیں

صبح بیدار ہوتے ہی ایک گلاس پانی کو گرم کرکے پینے میں نا ہی زیادہ وقت لگتا ہے اور نا محنت ، جب کہ فوائد بے شمار ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے جسم پر حیرت انگیز تبدیلیاں اور فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وہ افراد جو دن کا آغاز صبح گرم پانی پینے سے کرتے ہیں، ان کی انرجی میں اضافے کے ساتھ نظامِ ہاضمہ بہترین ہوجاتا ہے۔

*اگر کوئی شخص صبح کو گرم پانی پیتا ہے تو اس کے جسم میں خون کی روانی بہترین ہوجاتی ہے۔ خون کی روانی بہتر ہونے سے جسم میں آکسیجن بہتر طریقے سے فراہم ہوتی ہے۔ اس سے ناصرف جلد اچھی ہوتی ہے بلکہ جسم کے تمام اعضا بہتر انداز میں کام کرتے ہیں۔

*گرم پانی اگر دن کے آغاز پر پی لیا جائے تو اس سے بدلتا موسم انسان پر اثر انداز نہیں ہوتا، عموماً موسم کی تبدیلی انسان کے گلے پر اثر کرتی ہے جس سے انفیکشن ہوتا ہے اور پھر نزلہ، زکام ، کھانی اور بخار ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ صبح گرم پانی پیئیں اور ان بیماریوں اور الرجی سے محفوظ رہیں۔

*صبح نہار منہ گرم پانی جسم کا درجہ حرارت بڑھاتا ہے جس سے میٹابولزم بوسٹ ہوتا ہے، میٹابولزم کیلوریز جلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اور اس سے بھوک بھی کم لگتی ہے۔

*اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے انسان پرسکون رہتا ہے اور ذہنی صحت پر گرم پانی پینے سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

*گرم پانی پینے سے جسم سے سارے زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔