15

بیماری اور اموات کا سبب بننے والے 17 خطرناک جرثوموں کی فہرست جاری

عالمی ادارہ صحت نے بیماری اور اموات کا سبب بننے والے 17 خطرناک جرثوموں کی فہرست جاری کردی۔

 عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ملیریا ہر سال 25 لاکھ اموات کا سبب بن رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے نمونیا اور دیگر بیماریوں کے جرثومے بھی خطرناک قرار دیے گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ان جرثوموں کی ویکسینز پر تحقیق تیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ان جرثوموں کے خلاف ویکسین بننے سے نہ صرف اموات کم ہوں گی بلکہ بیماریوں پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوں گے۔